نئی دہلی: شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،اطلاعات کےمطابق شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف سرد راتوں کی پرواہ کیے بغیر خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان پچھلے ایک مہینے سے دن و رات شاہین باغ میں احتجاج کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں 15 دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جامعہ کیمپس میں گھس کر پولیس کی بربریت کے خلاف شاہین باغ کی خواتین نے متھرا روڈ کو نوئیڈا سے جوڑنے والے کالندی کنج روڈ کےعقب سے احتجاج شروع کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تحریک کی قیادت بھی خواتین ہی کر رہی ہیں۔

سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

دہلی پولیس نے گزشتہ روز علاقہ کے کئی معزز افراد سے بات چیت کی اور مظاہرین سے سڑک خالی کرنے کی اپیل کی، تاہم ابھی تک مظاہرین اپنے قدم پیچھے ہٹانے کو تیار نہیں ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا

امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

Shares: