نئی دہلی :بھارت فسادات کےدوران مندر کی حفاظت کے لئے مسلمان بنے انسانی زنجیر،اطلاعات کے مطابق پچھلی رات 11اگست کے روز فیس بک پوسٹ جس میں فرقہ وارانہ نوعیت کا تبصرہ کیاگیاتھا کی وجہہ بڑے پیمانے پر فسادات پھو ٹ پڑے تھے

بنگلورو۔بنگلورو فسادات کے بعد مسلمانوں نوجوان جومندر کی حفاظت کے لئے انسانی زنجیر بن کر کھڑے ہیں پر مشتمل ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے

 

ایسٹرن بنگلورو کا ایک حصہ کاول بائی رسانڈرا میں مسلم نوجوان کا ایک گروپ نقصان سے بچانے کے لئے اظہار یگانگت کے طور پر مندر کی حفاظت میں کھڑے ہوگئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے این ائی نے مذکورہ ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کیاکہ”پچھلی رات بنگلور سٹی کے ڈی جی ہالی پولیس اسٹیشن حدود میں مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے مندر کی حفاظت کے لئے انسانی زنجیر کی شکل اختیار کرکے کھڑے ہوگئے‘تاکہ علاقے میں پیش ائے تشدد کے پیش نظر مندر کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

مذکورہ ویڈیو میں احتجاجیوں سے ایک اپیل کرتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے ”خدا کے لئے‘ مہربانی کرکے اس سے دور رہیں“۔انسانی زنجیر بنانے والے ایک شخص نے کہاکہ ”ہم نے یہ دیکھانے کے لئے انسانی زنجیر بنائی ہے کہ کس طرح ہم یہاں ہیں‘

Shares: