چنئی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔
ریٹائرڈ جسٹس اکبر علی نے کہاہے کہ اسلام قبول کرنے والوں کا مخصوص کوٹہ بحال رکھا جانا چاہیے۔کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ انہیں دیگرکیٹاگری میں شامل کیاگیا ہے جو کمیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے ایک عام کوٹہ ہے۔مذہب تبدیل کرنے والے عیسائیوں کو پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تصور کیا جارہا ہے۔
بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹنہ میں پیر کی شب داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو ان کے گھر کے باہی گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ دیپک کمار کے قتل کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور انہوں نےگاندھی میدان مین روڈ بلاک کر دی۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر علاقے میں بھارتی پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کردیاگیا ہے۔
دیپک کمار مہتا رات کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا ساڑھے نو بجے شب اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے جب دو موٹر سائیکلوںپر سوار چار سے پانچ حملہ آروں نے انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ گولیاں دیپک کے سر اور سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔