برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوران مسلمانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

0
45

لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوران مسلمانوں نے نئی تاریخ رقم کردی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں برطانیہ میں اسلامی فلاحی تنظیموں نے ایثار و قربانی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ اغیار بھی تعریف پر مجبور ہو گئے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق کورونا وائرس کی ابتلاءکے دنوں میں 194اسلامی فلاحی تنظیمیں ’مسلم چیرٹیز فورم‘ کے تحت متحد ہو کر برطانوی شہریوں کو کئی طرح کی سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ یہ لوگ گھریلو تشدد کے شکار لوگوں سے مالی مسائل میں گھرے لوگوں تک کی مدد کو پہنچ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان اسلامی فلاحی تنظیموں نے مشکل کے ان دنوں میں کمیونٹی لیول پر لوگوں کی فلاح کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور بلا تفریق مذہب، رنگ اور نسل لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ جن لوگوں کی وباءکی وجہ سے نوکریاں چلی گئی ہیں، یا وہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، یا پھر گھریلو تشدد اور دیگر سماجی مسائل سے دوچار ہیں،

یہ تنظیمیں ہر ایک کی مدد کے لیے اس کے گھر پہنچ رہی ہیں۔ ان 194ءمیں سے 150تنظیموں نے کھانے پینے کی اشیاءاور امدادی رقوم مستحقین کے گھر تک پہنچانے کا کام اپنے ذمہ لے رکھا ہے جبکہ دیگر تنظیمیں فرنٹ لائن ورکرز کی معاونت میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

نیشنل کونسل فار والنٹیری آرگنائزیشنز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیرل ولڈنگ کا کہنا ہے کہ ”مسلم کمیونٹی اور اسلامی تنظیمیں کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں مثالی کام کر رہی ہیں اور گراس روٹ لیول تک لوگوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں۔ “

Leave a reply