مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے،خطبہ حج

مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے،خطبہ حج

باغی ٹی وی : خطبہ حج میں کہنا تھا اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

میدان عرفات سے خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کے سوا کوئی شریک نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں، نبی کریمؐ نے اپنی زندگی خیر کیلئے وقف کی، جو کچھ زمین اور آسمان میں ہے سب اللہ کا ہے، تم لوگوں کو تقویٰ کی نصحیت کی جاتی ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔

خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ تقویٰ اختیار کرنیوالے کی ہر تنگ دستی دور کر دی جاتی ہے، جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے، جو آدمی خلوت اور جلوت کو ایک جیسا بنا دیتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں، آپؐ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، آپؐ کے بعد تا قیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا

عازمین حج آج جمعرات کو حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔ عازمین نے منیٰ سے میدان عرفات پہنچ کر وقوف کا آغاز کردیا۔ حج کا خطبہ سنیں گے۔مسجد نمرہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
میدان عرفات میں وزارت صحت نے حجاج کی صحت اور سلامتی کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی تیاریاں مکمل کی ہیں۔
طبی عملہ حجاج کی صحت کےحوالے سے تمام سہولتوں کے ساتھ موجود ہے ۔ عرفات میں ایک موبائل ہسپتال اور مزدلفہ میں موبائل کلینک بھی موجود ہے۔
وزارت صحت نے مشتبہ کورونا کیسز کا پتہ لگنے کی صورت میں علیحدہ کیمپ بھی قائم کیا ہے تاہم وزارت نے کہا ہے کہ فی الوقت کوئی بھی حاجی نئے کورونا وائرس کا مریض نہیں ہے۔
قبل ازیں عازمین حج کے قافلے طواف قدوم اورسعی ادا کرنے کے بعد منی پہنچے۔ انہوں نے بدھ کو منیٰ میں یوم الترویہ عبادات اور دعاوں میں گزارا۔ عازمین سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے مناسک حج ادا کر رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ میدان عرفات میں ادا کی جائیں گی۔ شیخ عبداللہ المنیع خطبہ حج دیں گے۔ دس زبانوں میں اس کا ترجمہ پیش کیا جائے گا- اردو میں بھی حج کے خطبے کا ترجمہ براہ راست نشر کیے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ القرآن اور السنۃ چینلز سے میدان عرفات سے حج خطبہ اور دس زبانوں میں اس کا ترجمہ پیش کریں گے۔

Comments are closed.