متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے برآمدات اور درآمدات سے پورے ملک کو جوڑنے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے.
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ رات میں مال بردار گاڑیوں کی کثیر تعداد جنہیں شہر کے باہر سے گزرنا چاہئے وہ شہر کے اندر داخل ہوجاتی ہیں بھاری گاڑیوں کا اندرون شہر کی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے مزید یہ کہ ہیوی ٹریفک کے شہر کے اندر داخلے سے سڑکیں اور انفراسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہریوں کا رات میں چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکل پر سفر کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی ایکسپریس وے کو بھی موٹروے طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں، بعد ازاں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کمیونیکیشن کے چیئرمین سمیت متعدد اراکین نے سید مصطفیٰ کمال کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل کرنے اور اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے ملاقات کا فیصلہ کیا.
مشرقی حصہ دولخت ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن