مشرقی حصہ دولخت ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مشرقی حصہ دولخت ہونے کی صورت میں دوہری ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت مجبوراً نہیں ارادتاً اختیار کی.

باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل اور دیگر اُمور پر بحث کے دوران کیا، خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تارکینِ وطن اور مہاجرین کا معاملہ دونوں مُختلف نوعیت کے ہیں دوہری ہجرت کرنے کا اعزاز رکھنے والوں کی تیسری نسل اس ملک بلخصوص کراچی شہر میں پروان چڑھ رہی ہے مگر بنیادی انسانی حقوق یہاں تک کہ ضروری شناختی دستاویزات تک سے محروم ہیں، اب جبکہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیئے جانے کی باقاعدہ پیش رفت کی جارہی ہے تو وطن کی محبت سے سرشار افراد کو نظر انداز کیا جانا اُن کی حُب الوطنی کی توہین کے مترادف ہوگا.

بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی راجہ خرم نواز اور اراکین قائمہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس اہم معاملے کو اٹھانے پر سراہا اور خواجہ اظہار الحسن کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو اگلے اجلاس میں مُکمل تیاری کے ساتھ ترمیمی بل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

گلستان جوہراور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 گرفتار

کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی

Comments are closed.