کراچی :مصطفیٰکمال کی امیراہلسنت الیاس قادری سے ملاقات اوران کی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت،اطلاعات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین سیدمصطفئ کمال کی بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری عطاری سے ملاقات اور انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی
باغی ٹی وی کےمطابق بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری کی چھوٹی ہمشیرہ چند دن قبل قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں تھیں ۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امیر اہلسنت الیاس قادری نے پڑھائی اورمرحومہ کی تدفین صحرائے مدینہ میں کی گئی
ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اس موقع پرامیر اہلسنت سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کےلیے دعا کی اورلواحقین کوصبرکرنے کی نصیحت کی