مصطفیٰ کمال عمران خان کی حمایت میں آگئے ، مولانا کے انداز سیاست پرکڑی تنقید

0
32

کراچی :مصطفیٰ کمال عمران خان کی حمایت میں آگئے ، مولانا کا انداز سیاست پرکڑی تنقید ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کورنگی میں ہزارہ چوک پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا آئینی حق ہے لیکن صرف چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، حکومت میں ہر آنے والے نے پہلے والی حکومت پر تمام ملبہ ڈالا ہے۔

مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پاڑٹی کس منہ سے تحریک انصاف کی نااہلی پر بات کر رہی ہے جبکہ انہوں نے پورا سندھ تباہ و برباد کردیا ہے، سندھ میں لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں تو کہیں عوام کو اسپتال سے لاش منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس نہیں ہےاور 12 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والوں نے عوام کیلیے کچھ نہیں کیا۔

ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور صرف اعلانات کی حد تک باقی رہ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کے بجائے صرف ہوائی تیر چلانے کی وجہ سے کرپشن مزید بڑھ چکی ہے۔مصطفیٰ کمال نے مولانا فضل الرحمن کے سیاسی کردار کو ناپسند کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کسی کے لیے سیاست کرتے ہیں، اس انداز سے ریاست کمزور ہوتی ہے،مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کام کرنے کا موقع دیا جائے

https://baaghitv.com/opposition-resing-first-than-demand-others/

Leave a reply