کراچی: ’خالد مقبول کا استعفیٰ عامر خان کی سازش ہے‘، مصطفٰی کمال نے کمال کردکھایا،اطلاعات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حکومت علیحدگی کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ایم کیو ایم والے حکومت نہیں چھوڑیں گے، یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں، کراچی والوں کے نام جو ڈرامہ ہو رہا ہے اسے اب بند ہونا چاہیے۔
ذرائع کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصفیٰکمال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے استعفے کا نام لے کرکراچی والوں سے ڈرامہ کیا جا رہا ہے کیونکہ ایم کیو ایم والے حکومت سے باہر نہیں جا سکتے، ان کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہوئی ہیں اور فائلیں تیار ہیں جیسے ہی یہ لوگ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ سب ڈرامہ ایم کیو ایم والوں کی آپس کی لڑائی ہے کیونکہ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عامر خان نے ساری ایم کیو ایم کا کام اتار دیا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ خالد مقبول صدیقی کا ساتھ دیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فروغ نسیم پر زور نہیں چلتا اس لیے ان سے استعفیٰ نہیں لیا ورنہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا، اگر حکومت سے استعفیٰ دینا تھا تو دونوں وزراء استعفیٰ دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد سے استعفیٰ کیوں نہیں دلوایا گیا؟ کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کی آخری باری ہے اور یہ مال بنانا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ غلط کر رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ اب ایم کیو ایم حقیقی بن گئی ہے، یہ لوگ خالد مقبول صدیقی کو ہٹا کر امین الحق کو وزیر بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔








