لاہور:باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ اس پر کرپشن اور سرکاری امور میں بے جا مداخلت کا الزام لگارہے ہیں یہ اصل میں اس مافیا کا حصہ ہیں جن کے خلاف محکمہ کی ہدایت پر کارروائی کی اور سالوں سے دونمبر جعلی موبل آئیل بیچنے والے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کی گئیں.
باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰشیخ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جو دستاویزات پیش کی ہیں یہ بھی جعلی ہیں کسی پر میرا شناختی کارڈ نمبر نہیںہے ان لوگوں نے خود یہ دستاویزات تیار کرکے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے.
مصطفیٰ شیخ نے مزید بتایا کہ اس کے خلاف یہ سازش اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ اس نے محکمہ کی ہداہت پرجعلی موبل آئیل کی دوکانوں کو سیل کیا .بعد ازاں یہ جعل ساز دوکاندار اس کے خلاف ہائی کورٹ گئے .مصطفیٰ شیخ نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے کہ صرف ان کی درخواست مسترد کی بلکہ مجھے ان جعل سازوںکی سالوں پرانی دونمبری ختم کرنے پر شاباش دی.مصطفیٰ شیخ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اس مافیا کی جعل سازیوں کے متعلق انکشافا ت کریں گے.