322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. این ایف آر سی سی
نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. اسی طرح بلوچستان میں 159035 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 199لوگ کی موت ہوئی جبکہ 23070 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 26 لوگوں کی اموات ہوئی اور 25177 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 379 لوگ جاں بحق جبکہ 114224 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے7482خیمے، 4,799.82راشن پیکٹ جبکہ 1,094,227ٹن مزید راشن اور 327,128 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں90,470 مریضوں کا علاج کیا گیا.
این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2316.5 ٹن راشن، 8,748خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 751,764لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔