چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے کلچر، یوتھ اور سوشل ڈیویلپمنٹ شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات ہوئی

ملاقات میں یوتھ ایمپاورمنٹ اور کلچر فرنٹ کو مزید مستحکم بنانا زیربحث رہا، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات کی گئی،

متحدہ عرب امارات کے وزیر نے شہریار خان افریدی کی یوتھ کو متحرک رکھنے کی کوششوں کو سراہا،
شیخ نہیان بن مبارک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام خیر سگالی کا پیغام پہنچایا،

شیخ نہیان کا متحدہ عرب امارت میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Shares: