متحدہ عرب امارات نے اقامہ کا حصول مزید مشکل بنا دیا
باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات نے اقامہ دائمہ حاصل کرنے کے لیے 5 شرائط جاری کی ہیں۔ شرائط پوری کرنے والے اقامہ دائمہ کے حقدار نہیں ہوں گے۔ ان کی درخواست مسترد بھی کی جاسکتی ہے اور منظور بھی ہوسکتی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اقامہ دائمہ کی مقررہ شرائط پوری کرنے والوں کی درخواستوں کا جائزہ خصوصی کمیٹیاں لیتی ہیں۔ درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات چیک کی جاتی ہیں۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو اقامہ دائمہ حاصل کرنے کے لیے محکمہ شہریت و قومیت سے رجوع کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنا پڑتی ہے۔
متحدہ عرب امارات سرمایہ کاروں کو 5 سالہ اقامہ جاری کررہا ہے- یہ قابل توسیع ہوتا ہے- اس اقامے کے لیے پانچ شرائط مقرر کی گئی ہیں جو کہ یہ ہیں۔امیدوار کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ منفرد کاروباری ہونے کا تجربہ رکھتا ہے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار پیش کردہ پروجیکٹ کا بڑا حصے دار ہو یا پروجیکٹ کی انتظامیہ کا رکن ہو
درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کرنے اور ویزے کے حصول کی درخواست دینے کے لیے لنک دیا جائے گا-
منظوری نہ آنے کی صورت میں امیدوار 30 دن تک انتظار کرکے نئی درخواست پیش کرسکتا ہے- منظوری کے بعد امیدوار درخواست مکمل کرے گا- یہ کام مکمل کرنے پر اسے ای میل کے ذریعے بتایا جائے گا کہ ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا-
ملٹی پل ویزہ چھ ماہ کے لیے جاری ہوگا- اس دوران امیدوار سرمایہ کار امارات میں اپنا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے صورت حال کا جائزہ لے گا- ویزے کی درخواست کی کارروائی مکمل کرے گا تاکہ عارضی ویزے کو اقامہ دائمہ میں تبدیل کرسکے-
اگر امیدوار امارات میں مقیم ہوگا تو اسے ایک ماہ کا عارضی ویزہ دیا جائے گا اور اسے عارضی ویزے کو اقامہ دائمہ میں تبدیل کرنے کے لیے کہا جائے گا.
واضح رہے کہ اسرائیل اپنی روایات پرڈٹ گیا ، کام نکالنے کے باوجودعرب امارات کو دھوکہ دے دیا،اطلاعات کے مطابق موساد کے ڈائریکٹر نے متحدہ عرب امارات کو ایف – 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی ۔
بد نام زمانہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن نےاسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 20 سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو امریکہ کے ایف -35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے متعلق اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر قسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا مخالف ہے جو علاقے میں اس کی برتری کے لئے خطرے کا باعث بنے۔
اسرائیل اپنی روایات پرڈٹ گیا ، کام نکالنے کے باوجودعرب امارات کو دھوکہ دے دیا








