یوم آزادی پر مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنے والوں میں سے 40 افراد کو متاثرہ خاتون آج جیل میں شناخت کریں گی۔
باغی ٹی وی : واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، تاہم ابھی تک 400 میں سے صرف 66 افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے پنجاب حکومت نے 100 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر اسٹار عائشہ اکرم کیس کے دیگر ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس نے عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا ہے۔ عائشہ اور ریمبو کے سامنے کل زیرِ حراست ملزموں کی شناخت پریڈ کروائی جائے گی جبکہ عائشہ اکرم کے گھر کے باہر پولیس لگا دی گئی۔
لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج
پولیس نے کہا ہے کہ عائشہ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی عائشہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اور والدہ شدید ذہنی اذیت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔
عائشہ اکرم نے یہ بھی وضاحت کی کہ 14 اگست کو نہ تو انہوں نے لوگوں کو فلائنگ کس کی اور نہ ہی بھارت کا جھنڈا لے کر آئیںعائشہ اکرم نے اپیل کی کہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو جینے کی امید کھو چکی تھیں لیکن یہ پولیس ہی تھی جس نے انہیں بچایا ہے، بالخصوص ڈولفن فورس کا کردار بہت اہم ہے۔
لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کے تناظر میں انتظامیہ اور پولیس کو الٹی میٹم دے دیا ہےانہوں نے کہا کہ یا تو کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کرلیں۔
ترجمان حکومتِ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹراقبال پارک کے واقعے میں دفعہ 354 لگائی گئی ہے جس کی سزا موت ہے واقعہ میں ملوث 350 افراد کو ٹریس کرلیا گیا ہے جب کہ 100 کے قریب افراد کو گرفتارکر لیا گیا-