متحدہ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی٫ جے یو آئی ٫ ق لیگ کی قیادت سے ملاقاتیں

0
39

کراچی / لاہور: ایم کیو ایم کے وفد نے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی ہلچل میں سب جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان ملاقاتوں کا ہونا سیاست کا حسن ہے۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لیں گے اسی لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے دوریاں کم ہوئیں وزیراعظم ہمارے آفس آئے تھے۔

پارلیمنٹ لاجر کے سامنے موجود جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے رضاکار پرامن ہیں ہم نے اپنے جلسوں میں پولیس کے بجائے اپنے رضا کاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

قبل ازیں ق لیگ کے وفد سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اتحادیوں کو تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا ایم کیو ایم کے وفد نے آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔ آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ اور دیگر رہنماء ملاقات میں شامل۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت سے وزیر اعظم عمران خان الگ الگ ملاقات کر چکے ہیں اور ایم کیو ایم کی قیادت لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کرچکی ہے۔

Leave a reply