متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے علی ہائوس پر ملاقات ،کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل جناب بخیط عتیق الرومیتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہی خاندان نے پاکستان کی عوام کے لیے صحت، تعلیم کے شعبوں میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے تحفے دیئے ہیں۔ پاکستان اور سندھ کی عوام کی یو اے ای کی عوام سے خصوصی محبت اور احترام ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حماد عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ۔ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں .

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات
Shares: