مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کی کوششیں

0
65

سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں 7 مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے

لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے مو قع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے سلسلہ میں شہریوں کی بڑی تعداد بکرمنڈیوں کارُخ کرےگی ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ لاہور کی طرف سے قائم کی جانے والی منڈیوں شاہ پورکانجراں ملتان روڈ،رنگ روڈ لکھوڈیئرسبزی منڈی مناواں ، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاءوسنگ سوساءٹی،;687265;فیز9-بالمقابل نشاط ملز ہڈیارہ ڈرین ،;687265; فیزالیون ہیر، حضرت عثمان روڈمین سگیاں روڈداتا گنج بخش ٹاءون، حضرت عثمان روڈمین سگیاں روڈراوی ٹاءون کے گرد نواح میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اوررانگ پارکنگ کے خاتمے کےلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں مناسب ڈیوٹی کا اہتمام کیا ہے ۔ ٹریفک انتظامات کے مطابق ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن محمد حماد رضا قریشی،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 5ڈی ایس پیز،34پٹرولنگ افسران20انسپکٹرز اور128ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں فراءض سرانجام دیں گے اس کے علاوہ رانگ پارکنگ کےخلاف کاروائی کےلئے فوک لفٹرز اور بریک ڈاءونز بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کی خریدو فروخت کےلئے آنے والے شہری روڈ پر ہی گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں جس سے دیگر گزرنے والی ٹریفک متاثر ہو تی ہے،لٰہذا شہری اپنی گاڑیوں کو کھلی جگہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے بنائی گئی عارضی پارکنگ میں ہی پارک کریں ۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ بکر منڈیوں کے گردونواح میں رانگ پارکنگ کا خاتمہ کر تے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور شہری ٹریفک کی روانی اور دیگر شہریوں کی سہولت کےلئے اپنی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا کے علاوہ کہیں پارک مت کریں ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply