وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے قریب دریائے چناب میں چار افراد کے ڈوبنے کے واقعہ پر کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈوبنے والے افرادکی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دوافراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

Shares: