مظفرگڑھ 26 مٸی پنجاب کے دیگر چھ اضلاع کے ساتھ مظفرگڑھ کو بھی یونیورسل ہیلتھ کیٸر پروگرام میں شامل کردیا گیا۔اب مظفرگڑھ کے تمام افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج و معالجے کی تمام سہولیات مفت حاصل کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ لیہ کے دوران مظفرگڑھ سرکٹ ہاٶس میں بھی تقریب منعقد کی گٸی جس سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیٸر امجد شعیب خان ترین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہراقبال ملک خیر محمد بدھ علما امن کمیٹی سے مولانا عبدالمعبود آزاد قاری عبدالغنی ثاقب مولانا قاری ظفرکوثر چشتی اور سید غلام علی بخا ری سمیت تاجران سول سوسائٹی میڈیا ٹاٸیگر فورس اور تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی ۔