مظفرگڑھ دریائے چناب میں دو افراد ڈوب گئے ریسکیو سرچ اپریشن جاری

ملتان کنٹرول سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دریائے چناب میں مظفرگڑھ کی طرف دو بندے دریا میں ڈوب گئے ہیں کالر کا نمبر دیا اور رابطہ کرنے کو کہا مظفرگڑھ کنٹرول نے کالر سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا

کہ بوسن والی جھوک نزد عاشق چوک 2 لوگ جن کی عمر یں تقریبا 20 سال تھی دریا میں جاتے ہوئے گہر ے پانی میں ڈوب گئے ہم نے ان کو روکنے کی کافی کوشش کی ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر اپنی ٹیم روانہ کردی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دونوں ڈیڈ باڈیز سرچ کر کرکے ریکور کر لی گئی ہیں

Comments are closed.