تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے علی پور میں دعوت اسلامی کے مدرسہ المدینہ میں فارغ التحصیل طلباء جن میں حفظ اور ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں
اس موقع پر نگران دعوتِ اسلامی علی پور ڈاکٹر جمشید اختر نے بتایا کہ آج 37 حفاظ کرام اور 70 ناظرہ قرآن کریم پڑھنے والےبچوں میں اسناد تقسیم کی جا رہی ہیں۔ الحمد اللّٰہ علی پور میں دعوتِ اسلامی کے 5 مدرسے چل رہے ہیں جن میں تقریباً 200 کے قریب بچے فی سبیل اللّٰہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔