ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے انوشہ عباس اور اس کی والدہ نسرین اختر سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انوشہ عباس نے اپنی ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ان سے انتظامیہ سے مدد کیلئے اپیل کی تھی،

جس پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ان کو تلاش کروایا اور ان سے ملاقات کی۔ انوشہ عباس کی والدہ نے بتایا کہ وہ ایک بیوہ ہیں اور نواب ٹاؤں مظفرگڑھ کی رہائشی ہیں، انکی 8بیٹیاں ہیں انوشہ سب سے چھوٹی ہے اور ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔

ان کے ملتان میں 14کنال زمین پر جس پر ان کے کچھ رشتہ دار قابض ہیں، متعدد بار مقدمات کا بھی سامنا کرچکی ہیں عدالتوں نے ان کے حق میں فیصلے کئے ہیں لیکن ان کی زمین پر ابھی تک ان کے رشتہ داروں کا قبضہ کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیونکہ یہ معاملہ ملتان سے متعلقہ ہے وہ اس پر کوئی قانونی کاروائی نہیں کرسکتے

تاہم وہ ملتان انتظامیہ سے گزارش کریں گے کہ انوشہ عباس کے خاندان کے مسئلہ ترجیح بنیادوں اور میرٹ پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی ظالم کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی مظلوم بیوہ یا یتیموں کی زمین پر ناجائز قابض ہو ان کے تنگ کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے انوشہ کی والدہ کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ا نہوں نے کہا کہ اگر ان کو بچیوں کے تعلیم اور دیگر ضروریات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی ضرورت ہو تو ان کو آگاہ کیا جائے ان کے مسائل اور مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا

Shares: