مضاربہ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

0
33
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہاں کوئی پراسیکیوشن برانچ نہ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ،مضاربہ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور،درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مضاربہ ریفرنس میں نامزد ملزم عبداللہ کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب رپورٹ کے مطابق تو مضاربہ کا ریفرنس نمبر چھ واپس ہوگیا ہے ،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ریفرنس واپس ہونے پر آپکی حد تک بات ختم ہوگئی ،کیا اس درخواست گزار سے متعلق عدالت نے کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ عدالت نے کہا تھا کیس کسی اور فورم کو بھیجیں ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ کیس کسی اور کو بھیجیں ، یہ تو قانون کا کام ہے کورٹ کا ایڈوائس کرنا غلط ہے کہ معاملہ کس کو بھیجا جائے ،درخواست گزار کسی اور کیس میں تو ملزم نامزد نہیں ؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ملزم اس کیس کے علا و ہ کسی کسی میں نامزد نہیں ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپکا تو مسئلہ ہی ختم ہوگیا ہے ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ کیس میں نجم الدین اور غلام رسول کو 14 سال قید اور 67 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان نجم الدین اور غلام رسول ایوبی کے خلاف تمام الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ملزمان کو نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی پراپرٹی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply