مظفرآباد جلسے میں بلاول نے ن لیگ سے تنخواہوں کا پوچھ لیا

باغی ٹی وی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے، جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کے جیالے دیکھ لیں،25جولائی کو مظفر آباد میں تیر چلےگا،تین نسلوں سے آزادکشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں،بھٹو خاندان تین نسلوں سے آزادکشمیر کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے،

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ عید کا تیسرا دن کشمیریوں کے ساتھ گزار رہا ہوں،مظفرآباد والوں نے اسلام آباد اور دلی والوں کو ہلا کر رکھ دیاہے،مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا 25جولائی کو صرف تیر چلے گا،یپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی، ہم صرف کشمیری عوام کی ڈکٹیشن پر چلیں گے،

بلاول نے کہا کہ کشمیر سے متعلق پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی،کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں،بتایا جائے کیا مسلم لیگ ن نے مظفر آباد میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ن لیگ کے وزیراعظم نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا،معاشی بحران کے دوران پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا،5اگست کومقبوضہ کشمیرپرتاریخی حملہ ہوا

پیپلزپارٹی نے معاشی بحران کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں120فیصد اضافہ کیا،جب ریاست کمزور طبقے کا ساتھ دیتی ہے تو معیشت ترقی کرتی ہے،

Shares: