مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے آج وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی
شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔
مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن
پاسپورٹ واپسی ، مریم نواز کا ردعمل کہا، مکافاتِ عمل اورعبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
وزیراعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مملکت سعودی عرب اور مسلم ورلڈ لیگ اور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا اہم عالمی مسلم امہ کے مسائل بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں سیلاب کے جاری تباہ کن اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، جس نے پورے پاکستان میں 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، وزیرِ اعظم نے اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو ہمارے مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہءپاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل 05 سے 14 اکتوبر 2022 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔