بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے بیانات سے میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سوٹ کیس پکڑے ہوئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں راکھی نے واضح طور پر کہا کہ "وزیراعظم مودی جی، اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہیں ہٹائی گئی، تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔ وہاں جا کر شادی کروں گی اور حلوہ پوری کھاؤں گی۔”راکھی ساونت نے مزید کہا کہ "دنیا بھر میں لوگ ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہے ہیں، لیکن بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی، آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک پر پابندی ہٹائیں تاکہ لوگ بھی کما سکیں۔”ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان سے مل کر خوش ہوں گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2020 میں نریندر مودی کی حکومت نے قومی سلامتی اور ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آئیں، میں ان سب کو ہرا دوں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میں بالی وڈ کی آئٹم گرل ہوں اور رئیلیٹی شو کی ملکہ ہوں، چاہے کوئی ڈانس ہو یا کوئی رئیلیٹی شو، سب میں میں ہی جیتوں گی۔”

اس کے علاوہ، ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی لڑکوں کے بارے میں بھی بات کی اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔”راکھی ساونت کی ان غیر روایتی باتوں اور چیلنجز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور ان کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

ایلون مسک پاکستان مخالف،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب

Shares: