باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا ، ایسے لگتا ہے کہ دنیا میں اکیلی ہوں ، رحمہ علی پر ابھی بھی باپ کی جدائی کےغم طاری

اسلام آباد ۔ پتہ ان کو ہوتا ہے جس کے ماں باپ کا سایہ سر سے اٹھ جائے ، میرے ابودنیا چھوڑ گئے ایسے لگتا ہے جیسے میں اب اس دنیا میں اکیلی ہوں میرے اوپر اب کوئی سایہ نہیں ہے ، والدین نعمت ہوتے ہیں ،گلوکارہ رحمہ علی پر اپنے باپ اداکار عابد علی کی جدائے کے غم ابھی تک طاری ہیں ، گلوکارہ رحمہ علی نے کہا کہ والد کے چلے جانے کے بعد ان کا مسکرانا مشکل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم اداکار عابد علی کی بیٹی اداکارہ رحمہ علی کا انسٹا گرام پر کہا ہے کہ وہ اپنے والد اداکار عابد علی کی وفات کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہیں اور وہ زندگی کے کسی بھی اچھے موقع سے لطف اندوز نہیں ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی مسکراہٹ ان کے والد کے ساتھ منسلک تھی کو کہ ان کے جانے کے بعد کھوگئی ہے اور ان کا مسکرانا اب بہت مشکل ہے۔رحمہ علی نے مزید کہا کہ والدین کی قدر کیا کریں بعد میں احساس ہوتا ہے کہ کہ ہم اپنے والدین کی خدمت اور قدر نہیں کرسکے

Comments are closed.