میرے ابو ٹھیک کہہ رہے ہیں ناں ؟مریم نواز

لاہور:میرے ابو ٹھیک کہہ رہے ہیں ناں ؟مریم نوازنے اپنے والد محترم کے خدشات کواپنی زبان میں بیان کرکے عمران خان کے حق میں عوامی رائے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

 

آگے چل کرمریم نواز نے پھر کہا کہ اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔ یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف نے ایک ٹویٹ کرکے یہ خدشہ ظاہرکیا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں ایک بحث شروع کی جائے گی جس سے عوام کواس بحث میں شامل کیا جائے گا اورپھر ڈر ہے کہ عوامی رائے عمران خان کے حق میں نہ بدل جائے

Comments are closed.