نائجیریا : خاتون بے نماز شوہرسے خلع لینے عدالت پہنچ گئیں
ابوجا: نائیجیریا کی ریاسٹ کڈونا کی شرعی عدالت میں خاتون نے خلع کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’میرا شوہر بے نمازی ہے لہذا نکاح منسوخ کیا جائے‘‘۔
ذرائع کےمطابق نائجیریا کی اس خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’بے نمازی شوہر میرا اور اپنے والدین کا بھی خیال نہیں رکھتا اور بات بے بات بے عزتی کرتا ہے، ایسے شخص کے ساتھ زندگی بھر گزارا کرنا ممکن نہیں ہے‘‘۔
نائجیرین خاتون نے یہ وعدہ کیا کہ وہ شرعی احکامات کے تحت حق مہر کی واپسی یا معافی کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت درخواست قبول کر کے نکاح کی تنسیخ کا حکم جاری کرے۔