‘میری زندگی کسی خاص مقصد کیلیے ہے،وہ میں بتانہیں سکتی اور پیچھے بھی نہیں ہٹ سکتی’

لاہور:‘میری زندگی کسی خاص مقصد کیلیے ہے،وہ میں بتانہیں سکتی اور پیچھے بھی نہیں ہٹ سکتی’،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری زندگی کسی خاص مقصد کے لیے ہے جس سے پیچھےاب وہ ہٹ بھی نہیں سکتی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ دادی کی وفات ہمارےخاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے حکومت کے لوگوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ وفات کابتادیتے۔

مریم نواز نے کہا کہ موبائل سروس بندہونےسےدادی کی وفات کابروقت معلوم نہ ہوا، حکومت میری تقریر کا انتظار کر رہی تھی تاکہ مجھ پرتنقید کرسکیں یہ مجھ پر تنقید کرناچاہتے تھے کہ دادی کی موت پر بھی تقریر یاد تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سےاسی وقت کہاکہ آپ نے پاکستان آنےکاسوچنا بھی نہیں، نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سےشہباز شریف قیدکاٹ رہے ہیں حمزہ شہباز کو بھی نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے نوازشریف کی ہدایت پر ملتان جلسے میں شرکت کروں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کاجانابنتا ہے میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ دادی اکثر چچا شہباز شریف سے کہتی تھیں شہباز بھائی کیساتھ کھڑے رہنا،مگر شہباز شریف ایک الگ سوچ رکھتےہیں، میری تو کوشش ہے کہ دنوں بھائیوں‌میں معاملات افہام وتفہیم سےحل ہونےچاہئیں۔

Comments are closed.