بیجنگ :امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کے بعد چینی سفیر کی پر اسرار موت،باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپو کے دورہ اسرائیل کے بعد آج اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں چائنا کے سفیر ڈو وائی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ا سرائیل نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے مگر آزاد ذرائع سے ملی معلومات نے چند شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے ۔
انہوں نے چند دن پہلے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا تھا جس میں دل کا کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا ۔آج ا سرائیل کہہ رہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔تاہم کچھ ماہرین نے زہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ا اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اپنے مخالفین کو زہر دے کر مارنے کے حوالے سے مشہور ہے
نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک انتقال کر جانے والے اس چینی سفیر نے ابھی دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایک بیان کی شدید مذمت کی تھی۔ مائیک پومپیو نے یہ بیان اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران دیا تھا۔
اس بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل میں چین کی طرف سے کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری کی مذمت کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ حکومت پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ چینی شہر وُوہان سے پھوٹ کر ایک عالمی وبا بن جانے والی کورونا وائرس کے باعث لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے بارے میں معلومات چھپانے کی مرتکب ہو رہی تھی۔
14 مئی چائینز سفیر ڈو وائی نے چائینز اور فلسطین کے میڈیکل ماہرین کے درمیان ایک ویڈیو کانفرنس کی تھی۔
واضح رہے کہ چینی سفیر کی موت کا واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دو دن بعد ہوا ہے اور سفیر نے اس دورے کے دوران امریکا کی جانب سے اسرائیل میں چینی سرمایہ کاری پر تحفظات اور کورونا وبا سے متعلق چین کی جانب سے معلومات چھپانے کے بیان پر اظہار مذمت بھی کیا تھا۔
چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق 57 سالہ دو وی کو فروری میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ یوکرائن میں بھی سفیر کی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔








