لاہور:ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے دَل کے اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپتال پر وکلاء کا دھاوا قانون کو اپنے پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے اور ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا۔ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے، لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 12 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے ۔دوسری طرف بعض نجی چینل ملک میں پھیلنے والی بدامنی کو ختم کرنے کی بجائے اس پرتیل چھڑکنے کی کوشش کررہے ہیں‌،جس پرسوشل میڈیا پر ایک سخت ردعمل آرہاہے

Shares: