ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

0
34

لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.

ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے

ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.

Leave a reply