ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی

0
34

ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، لیگی کارکنان نے مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کرنے اور شہباز شریف و نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ نے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔
‏کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور ‏نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ‏مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ ‏کر لیا۔
‏کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کونہیں مانتے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئےٹکٹس کی بندر بانٹ منظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری ‏کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی ‏تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے .

Leave a reply