ن لیگ کا کوئی فرد اب گرفتار ہوا تو سخت رد عمل ہوگا، نواز شریف

0
55

ن لیگ کا کوئی فرد اب گرفتار ہوا تو سخت رد عمل ہوگا، نواز شریف

باغی ٹی و ی : مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ جماعت کے کسی بھی فرد کی گرفتاری پر سخت ردعمل اور احتجاج کیا جائے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں جارحانہ کردار ادا کرنے کی ہدایات دے دیں۔

پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ یہ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا، اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال، راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، راناثناء اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

موجودہ حالات سے ہمارا جذبہ اور بڑھ گیا، اپنی جدوجہد کو تیز کریں گے، نواز شریف


ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے صحت کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔
نواز شریف کا پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دیانتداری سے قوم اور ملک کی خدمت کی، کے ساتھ ہونے والے سلوک پر دکھی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، تاریخ میں ایسا سیاہ رویہ نہیں دیکھا۔ شہباز شریف نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔قوم کی خدمت کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انشاء اللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے

Leave a reply