اسلام آباد:ن لیگ کے ناراض ارکان اسمبلی کی عمران خان سے ملاقاتوں کی اطلاعات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے. اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات بنی گالہ میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ‌پنجاب سردار عثمان بزدار اور سیاسی میدان کے کامیاب کھلاڑی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے.

بنی گالہ میں ن لیگ ارکان اسمبلی کی اس وقت کی ملاقات نے ن لیگ میں دراڑ اور ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کی تصدیق کردی ہے. ارکان نے لیگی رہنماوں کی بے وفائیوں کا تذکرہ بھی کیا اور اپنے علاقوں کے عوام کے بہتر مفاد کے لیے حکومت سے مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے. وزیر اعطم سے اس ملاقات میں پاکستان کے سب سے بڑے کامیاب سیاسی کھلاڑی اور ماہر جوڑ توڑ جہانگیر ترین کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں. ان ارکان اسمبلی کی حالیہ ملاقات سے ن لیگ کے وجود کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ کردیا ہے.

Shares: