ن لیگی رہنما کی گاڑی کو حادثہ
باغی ٹی وی : شانگلہ میں ن لیگی رہنما امیرمقام کی گاڑی کو حادثہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،امیرمقام قافلے میں مالم جبہ سے شانگلہ جارہے تھے کہ گاڑی کھائی میں جاگری.
ادھر سوات ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں آرمی جوان شہید ہوگیا، اسلام آباد سے سوات جانے والی گاڑی کاٹلنگ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار وہئی . ریسکیو کے مطابق حادثے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، آرمی جوان حشمت علی چھٹٰی پر گھر آیا تھا، ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے، اسپتال منتقل، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں،حشمت علی حادثہ میں زحمیوں کو نکالا جارہا تھا، دوسرے گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوا۔
ادھر موسم خراب ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے. شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی. بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ تک گرگیا، گوپس میں منفی بارہ، استور میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے علاقے قلات میں منفی نو اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ رہا۔