مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

0
40

بجلی کی قیمت میں اضافے کو پیپلز پارٹی نے ظالمانہ فیصلہ قرار دے دیا

مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے ،حکومت سے نجات سے ہی عوام کور یلیف ملے گا،عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف درتکلیف کا سلسلہ جاری ہے

ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، واپس لیا جائے،

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکمران سے قوم کو ہر صورت نجات دلانا ہوگی پی ڈی ایم کی حکومت کو گھر بھیجنے کے پیپلز پارٹی کے فیصلے کی تائید خوش آئندہے، بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ اپوزیشن کی اپوزیشن سے حکومت کو فائدہ ہوگا،

سندھ کے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں. ظالم حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے وفاقی حکومت ہر ماہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرادیتی ہے فیول ایڈجسٹمینٹ کے نام پر، اضافہ کرکے ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتا ہے. بجلی اور گیس کے بل عوام کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں عوام بجلی اور گیس کے بل بھرے یا بچوں کے اسکولوں کی فیس: ؟ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے.

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سولر پاجیکٹ کے تحت ہر ضلع میں20 ہزار گھروں کو سولر بجلی دی جائے گی پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے ساتھ زیادتی کی ہے پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وفاقی حکومت نے ملک کا جو حشر کیاوہ سب کے سامنے ہے سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری 18،18 گھنٹے عذاب میں ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ سندھ میں بہترین نظام ہیلتھ کا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے حکم پر 27 فروری مارچ طے شدہ ہے

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی- نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی تاہم اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہو گا۔

اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید،آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

نیپرا کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت ایک روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا اور اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، فی یونٹ 2 روپے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں


شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت نے اپنے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے حکومت نے گردشی قرضوں میں 116 فیصد اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار ہر ماہ گردشی قرضوں میں 33 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہے، ان کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔

حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

Leave a reply