این اے 245 :پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کومنہ کی کھانی پڑی

0
142

کراچی:این اے 245 :پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کومنہ کی کھانی پڑی ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پراس وقت ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں‌ پولنگ کے دوران پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی پولنگ اسٹیشن کے اندرموجودگی پرسخت احتجاج کیا جارہا ہے

اس حوالےسے منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی ایک پولنگ اسٹیشن کے اندرآتے ہیں دھر لیے جاتے ہیں اوراس دوران دوسری پارٹی کے ورکرز فردوش شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن کے اندرآنے پرآڑے ہاتھوں لیتے ہیں ،

سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن پر پی۔ٹی- آئی کے فردوس شمیم نقوی بلا جواز پولنگ اسٹیشن میں جاکر عملے کو ہراساں کر رہیں تھے جس پہ عوام نے فردوس شمیم کی درگت بنادی

یہ سیاسی ورکرز فردوس شمیم نقوی کے سامنے کھڑے ہوکربار بار یہ کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ہیں جن کوپولنگ اسٹیشن کے اندرجانے کا کوئی حق نہیں مگرپھر بھی وہ پولنگ اسٹیشن میں جاکراثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں اس دوران فردوس شمیم نقوی بھی بحث کرتےہیں اوریوں یہ بحث شدت اختیار کرجاتی ہے ،

 

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس شمیم نقوی اس کشمکش کے دوران اپنی گاڑی میں بیٹھ کروہاں سے چلے جاتے ہیں

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوسری سیاسی جماعت کے ورکروں کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جائیں ،ویسے بھی وہ اس علاقے سے تعلق نہیں رکھتے ، اس لیے ان کی اس طرز عمل کی مخالفت کی گئی

 

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے اين اے دو سو پينتاليس ( NA 245 ) ميں ضمنی اليکشن آج بروز اتوار 21 اگست کو ہو رہا ہے، جس کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگيا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ايم کيوايم، پی ٹی آئی، پی ایس پی، ٹی ایل پی اور فاروق ستار سميت پندرہ اميدواروں ميں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب میں 8 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جس میں فاروق ستار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عامر لياقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی

Leave a reply