این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اور این اے 249سے پی ایس پی کے امیدوار مصطفی کمال نے کارنر میٹنگز اور علاقائی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ممبر نیشنل کونسل فرحان انصاری،ڈسٹرکٹ کمیٹی کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داران کے ہمراہ یوسی 33 بلدیہ ٹاؤن آمد ۔کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال۔ سید مصطفیٰ کمال نے یوسی 33 میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا

چئیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور مرکزی رہنماؤں نے جناب ملک نثار کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن 24کی مارکیٹ یوسی 30 کا دودہ ۔صدر تاجر ایسوسی ایشن بلدیہ ٹاؤن عمران بٹ اور ان کے وفد سے ملاقات ،تاجروں کی جانب سے بھر پور حمایت کا فیصلہ کر دیا حلقہ #NA249 کے مرکزی الیکشن آفس میں چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی کی زیر صدارت اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور دیگر ذمہ دران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس سلسلے میں چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کا دورہ، دکاندار اور عوام سے ملاقات کی ،

مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 249 کی تمام انتخابی مہم کے انچارج اور سئنر ذمہ دار جناب ملک نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید مصطفیٰ کمال کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی.
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے (24.03.21) ‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔‏

Shares: