این اے 249کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل کی وضاحت

0
23

این اے 249میں پاکستان عوامی تحریک نے ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔الیاس مغل کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے PATسے رابطہ کیا ہے مگر فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا پی اے ٹی کے کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں صوبائی سیکرٹریٹ کے فیصلے کا انتظار کریں پی اے ٹی ملک میں اقتدار کیلئے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے پاکستان عوامی تحریک کے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو اس ملک کے کرپٹ نظام میں تبدیلی چاہتی ہے عید کے بعدملک بھر میں ایک بار پھر نظام بدلو تحریک کا آغاز کریں گے جس کیلئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہونگی این اے 249کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل کی وضاحت ۔پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ این اے 249میں پاکستان عوامی تحریک نے ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے PATسے رابطہ کیا ہے اور صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں تا ہم فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پی اے ٹی کے کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں صوبائی سیکرٹریٹ کے فیصلے کا انتظار کریں جس جماعت کی حمایت کا فیصلہ کیا اس کیلئے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور مقامی تنظیم کو تحریری ہدایات جا ری کی جائیں گی۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے مزید کہا پی اے ٹی ملک میں اقتدار کیلئے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے پاکستان عوامی تحریک کے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو اس ملک کے کرپٹ نظام میں تبدیلی چاہتی ہے۔عید کے بعد پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں ایک بار پھر نظام بدلو تحریک کا آغاز کرے گی جس کیلئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہونگی۔

Leave a reply