کراچی :لگ رہا ہے کہ سب کو ماننا پڑے گا”ایک زرداری سب پربھاری”این اے 249 پی پی امیدوارسب سے آگے ،اطلاعات کے مطابق این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 145 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
پیپلزپارٹی کےقادرخان مندوخیل 9085 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں
ٹی ایل پی کے نذیر احمد 7982 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7680 ووٹ لے کرتیسرے نمبرپر ہیں۔
پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 5263 ووٹ لے کر چوتھے، پی ایس پی کے مصطفی کمال4176 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 3562 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں