کراچی:این اے 249 دوبارہ گنتی:ن لیگ کوپہلے سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ شکست:جیت پی پی امیدوارکا مقدربن گئی،پی پی امیدوارکون لیگ کے امیدوارمفتاح اسمٰیل سے پہلے سے زیادہ مارجن کےساتھ برتری مل گئی ہے

تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ گنتی میں پی پی کے 500 ووٹ مسترد قراردیئے گئے جبکہ ان نتائج کوچیلنج کرنے والی ن لیگ کے 726ووٹ دونمبرقراردے کرمسترد کردیئے گئے ، پی ٹی آئی امیدوارکے 241 ووٹ مسترد ہوئے

 

یوں اگرسابقہ ووٹوں کی گنتی کے مطابق دیکھا جائے توپی پی امیدوارعبدالقادرمندوخیل کے مفتاح اسمٰعیل پرپہلے سے زیادہ ووٹ ہوگئے ہیں جن کے مطابق اگرگنتی کے بعد کی صورت حال کودیکھا جائے تو 500 مسترد ہونے کے بعد سے کم ہوکر15656 ووٹ رہ گئے ہیں

جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے مفتاح اسمٰعیل کے پہلی گنتی کےمطابق ووٹ 15473 تھے جواب 726 ووٹ مسترد ہونے کے بعد 14747 رہ گئے ہیں

پہلے عبدالقادرمندوخیل مفتاح اسمٰعیل سے 683 ووٹ سے جیتے تھے مگراب دوبارہ گنتی کے بعد یہ برتری مزید بڑھ گئی ہے اوراب برتری 909 ووٹ تک بڑھ گئی ہے

ادھر اپنی واضح شکست دیکھنے کے بعد مفتاح اسمٰعیل اپنے کئے گئے وعدے سے مُکرگئے ہیں اورالیکشن کمیشن سے دوبارہ درخواست کردی ہے کہ گنتی کا عمل روک دیا جائے

واضح رہے کہ جمعہ کو جاری ہونے والے عارضی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کرنے کے بعد کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بہت کم مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی،

جبکہ ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل نے 15 ہزار 473 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا

Shares: