حکومت نےاین اے75 ڈسکہ میں ری پولنگ کےفیصلےکیخلاف اپیل کرنےکا اعلان کردیا

0
40

اسلام آباد: حکومت نےاین اے75 ڈسکہ میں ری پولنگ کےفیصلےکیخلاف اپیل کرنےکا اعلان کردیااین اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکومت نے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کےفیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سےبالاتر ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ درخواست کب دی جائے گی اوراس میں کیا موقف اختیار کیا جائے گا اس کا ابھی تک اعلان نہیں ہوسکا

Leave a reply