پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نہ گھرعرفان صدیقی کا ہے ، نہ الاٹمنٹ اُن کے نام پر ہے، نہ ہی کرائے کا ايگریمنٹ انہوں نے کیا پھر عرفان صدیقی کو کیوں گرفتار کیا گيا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ 78 سالہ شخص کو ہتھکڑی لگاکر جیل بھیج دیا گيا، عرفان صدیقی کو صرف نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دی جارہی ہے، اس حکومت نےاستادوں کوہتھکڑی لگانے کی روایت رکھ دی ہے،
مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج عرفان صدیقی کو نہیں پورے ملک کےماہرین تعلیم کو ہتھکڑی لگائی گئی ہے، واضح رہے کہ آج عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جس پر شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں نے اس کی مذمت کی ہے،