لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا ، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اپنی سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو ادائیگیاں کروائیں آئی ٹی این ای نے 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔
عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے صوبے میں قانون سازی بھی کرسکتی ہے صحافیوں کو 2019 کے ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہی حکومت میڈیا کو اشتہارات جاری کرتی ہےہم صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،ویج ایوارڈ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا-
26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جو ادارے بروقت اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے اس حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن واضح کی جائے گی اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر صغیر شاہد ،ڈائریکٹر کواڈینیشن خورشید جیلانی اور ای ڈی بلال بھٹی بھی موجود تھے۔
کندھ کوٹ: سیپکو اور رینجرز کا آپریشن، 50 کنڈے منقطع، 10 مقدمات درج