قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری،کرونا کے ساتھ ساتھ کن اہم ایشوز پرہوگی بات یہ بھی بتادیا

0
35

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈہ جاری اطلاعات کے مطابق ‏قومی اسمبلی کے پیر کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس مین‌ پارلیمانی کمیٹی میں طے کرنے کے برعکس توجہ دلاؤ نوٹس اور نکتہ اعتراض ایجنڈے کا حصہ سمیت اہم پہلو شامل ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس اجلاس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں نے اتفاق کیا تھا کہ کورونا پہ بحث کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں لیا جائے گا تاہم حکومت اور اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل کردئیے گئے ہیں

دلچسپ امر یہ ہے کہ اپوزیشن اورحکومت کے اکثرارکان اس اجلاس کے بلانے کے حق میں نہیں اوران کا خیال ہے کہ کرونا سے بچاوکے لیے حفاظتی تدابیر کے طورابھی کسی بڑی مجلس کا منعقد ہونا اچھا شگون نہیں ہے ،

Leave a reply