آصفہ بھٹو کی کامیابی، تحریک انصاف میدان میں آ گئی، آصفہ بھٹو کی این اے 207 سے کامیابی کے خلاف درخواست دے دی،
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں آصفہ بھٹو کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے،مصطفیٰ رند نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے.دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار مصطفیٰ رند کو اغوا کیا گیا، اور انکے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے گئے، آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،
واضح رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئی تھیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے۔ صدر آصف زرداری نے صدر مملکت منتخب ہونے پر نشست چھوڑی تھی، آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔
آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی
آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.
8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ