این اے 221 میں پولنگ کا عمل جاری
باغی ٹی وی : تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
نشست پی پی کے نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔








